ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی عملے اور متاثرین میں تصادم 3 افراد ہلاک

واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے موضع اٹاوہ میں پیش آیا، عملے کا لاٹھی چارج، 7 زخمی بھی ہوئے۔

واجبات کے 336 کروڑ ادا ہوئے نہ کمرشل پلاٹ ملے، مظاہرین، لاشیں رکھ کر احتجاج۔ فوٹو: فائل

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی عملے اور متاثرین میں تصادم ہوگیا جب کہ سیکیورٹی عملہ کی طرف سے لا ٹھی چارج اور فائرنگ سے 7افراد زخمی ہو گئے جن میں سے3 افراد دم توڑگئے۔


گوجرانوالہ کے علاقہ موضع اٹاوہ میں قائم ہونے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیخلاف 70سے زائدمتاثرین نے احتجاج کیا کہ ان سے جو وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کی 336 کنال اراضی کو مبینہ جعل سازی سے اشٹام کی مدد سے اپنے نام کرلیاہے اوران کے واجبات 336 کروڑاداکیے جائیں اگررقم نہیں دینا تو ان کوکمرشل پلاٹس دیے جائیں لیکن ان سے وعدے وفانہ کیے گئے۔

احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے عملہ نے مظاہرین پر لا ٹھی چارج اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، تصادم اورگارڈزکی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد رانا عمران،محمد امجد اورتنزیل دم توڑگئے۔
Load Next Story