امریکی میگزین “فوبز” کے 30 نوجوانوں میں 3 پاکستانی لڑکیاں بھی شامل

فہرست میں 15مختلف کیٹگریزکے450 افرادشامل ہیں، پاکستانی خواتین میں ملالہ یوسف زئی، شیزا شاہد اور خالدہ بروہی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 07, 2014
فوبز کی فہرست میں 24 سالہ خاتون شیزا شاہد کانام بھی شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فوبز

KARACHI: ہرسال مختلف کیٹگریز میں دنیا کی مشہور شخصیات کی فہرستیں جاری کرنے والے امریکی جریدے" فوبز" نے 2013 میں ستاروں پرکمند ڈالنے والے 30 سال یااس کے کم عمر نوجوانوں کی فہرست بھی جاری کردی،فہرست میں 3 پاکستانی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

فوبز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 15 مختلف کیٹگریز کے 450 افراد شامل ہیں، معاشرے کی اصلاح یا حالات بدلنے کی صلاحیت رکھنے والے 30 سال اور اس سے کم عمر کے افراد میں 3 پاکستانی لڑکیوں کا نام بھی شامل ہے۔ اس لسٹ میں سب سے بااثرپاکستانی خاتون میں 16 سالہ ملالہ یوسفزئی کا نام ہے جودنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے سرگرم ہیں۔

فوبز کی فہرست میں 24 سالہ خاتون شیزا شاہد کانام بھی شامل کیا گیا ہےجو ملالہ کی جانب سے خواتین کی تعلیم کےفروغ کے لیے بنائے گئے ملالہ فنڈ کی سی ای اوہیں۔ فوبز کےمطابق شیزا شاہد نےملالہ کی آواز کوپھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس فہرست کی تیسری پاکستانی خاتون 25 سالہ خالدہ بروہی ہیں جو16 سال کی عمرمیں اپنی دوست کےقتل کی گواہ بنی تھیں۔ اس کے علاوہ خالدہ ایک سگھڑ نامی این جی او بھی چلارہی ہیں جو لاچار خواتین کواپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے 6 ماہ کے مختلف کورس کراتی ہے۔

اس کےعلاوہ اس فہرست میں 21 سالہ امریکی گلوکارہ مائلے سائرس کا نام بھی شامل ہے جس کی ایک ہفتے ہیں میوزک البم کی 2لاکھ 70 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 19 سالہ کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کا نام بھی اس لسٹ میں رکھا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 2 سالوں میں 113 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں