نادیہ حسین کا جونیئرماڈلزکو تنقید کرنے پرکرارا جواب

سرجیکل ٹریٹمنٹس نہ توکیے اورنہ ہی کروائے، نادیہ حسین


ویب ڈیسک March 10, 2021
جونئیرسے 10 گنا زیادہ معاوضے پرشوزمیں بلایا جاتا ہے، نادیہ حسین کا جونیئر ماڈلز کو جواب

KARACHI: پاکستانی ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ سرجیکل ٹریٹمنٹس نہ توکیے اورنہ ہی کبھی کروائے۔

معروف ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ جولوگ پلاسٹک سرجری کا شوق رکھتے ہیں اوران کویہ شوق پورا کرنے کی مالی حیثیت بھی ہوتوضروراس کی طرف جائیں۔ اگرمجھے کبھی پلاسٹک سرجری کروانے کا موقع ملا تو ضرورکرواؤں گی لیکن لوگوں کو سرجری اور بوٹوکس ٹریٹمنٹ میں فرق کو ضرور سمجھنا چاہیے۔

ماڈلنگ سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ماڈلنگ کی اجازت مشکل سے ملتی ہے، میں والدین سے یہ ہی کہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کووہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ماڈل نے اداکارہ سے متعلق کہا کہ یہ آسان کام نہیں، اس میں صبر اور انتظار بہت ہے۔ میرے خیال میں اداکاری اور ماڈلنگ دونوں ہی صبر آزما کام ہیں۔

ماڈل واداکارہ نے کہا کہ انہوں نے 20 سال تک ماڈلنگ کی لیکن اب تک جتنا بھی کام کیا اس سے بہت مطمعن ہوں، مداحوں سے بہت پیاربھی ملا۔ لیکن جونیئرز کو یہ بھی کہتے سنا ہے کہ نادیہ جیسی ماڈلزتو جان ہی نہیں چھوڑرہیں، تو پھر نادیہ جیسی دیگرماڈلز بھی ان تک پیغام پہنچا دیتی ہیں کہ ہم خود کسی شوکا حصہ نہیں بن جاتے بلکہ آرگنائزرہمیں ہائیر کرتے ہیں، اورتم لوگوں سے دس گنا زیادہ پیسے بھی دیتے ہیں۔

ماڈل نادیہ حسین نے پاکستان میں فیشن سے متعلق کہا کہ مسلسل فیشن ویکس کا انعقاد ہورہا ہے لیکن پھربھی تخلیقی کام کی کمی ہے، لیکن اس کے باوجود کام پھربھی اچھا ہورہا ہے۔ ملک میں طلبہ و طالبات کے فیشن شوز ضرورہونے چاہییں، ان میں بہت زیادہ تخلیقی کام دیکھنے کوملتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں