سنکیانگ سے متعلق منفی افواہیں پھیلانے پر جرمن شہری کے خلاف مقدمہ دائر

زینگ گو ان کی پھیلائی ہوئی افواہوں کو چین مخالف مغربی میڈیا نے وسیع پیمانے پر استعمال کرکے معاشی نقصان پہنچایا


March 09, 2021
زینگ گو ان ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر سنکیانگ کے خلاف افواہیں پھیلاتے رہے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

سنکیانگ ویغور کے خودمختار علاقے کے کاروباری اداروں اور مقامی افراد نے جرمن شہری زینگ گو ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کےلیے وکلا سے مشاورت کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زینگ گو ان نے سنکیانگ سے متعلق ''جبری مشقت'' جیسی افواہوں کو پھیلایا، جس کی وجہ سے ان کی ساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

سنکیانگ کے کچھ کاروباری اداروں اور مقامی افراد نے جرمن شہری زینگ گو ان کے خلاف مقامی عدالت میں سول مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس میں زینگ گو ان سے معافی مانگنے، ان کی ساکھ کو بحال کرنے اور نقصانات کی تلافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زینگ گو ان، جو ایڈرین زینز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، امریکا کی دائیں بازو کی تنظیم کمیونزم متاثرین میموریل فاؤنڈیشن کا رکن اور چین مخالف امریکی تحقیقی تنظیم کا اہم رکن بھی ہے۔ زینگ گو ان اکثر سنکیانگ سے متعلق ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبریں اور افواہیں پوسٹ کرتا رہا ہے، جن کا چین مخالف مغربی میڈیا نے وسیع پیمانے پر استعمال کیا۔

زینگ گو ان کی پھیلائی ہوئی افواہوں سے گھبراتے ہوئے کچھ ممالک اور کاروباری اداروں نے سنکیانگ سے روئی اور روئی کی مصنوعات کی درآمد کو کم کردیا یا مکمل طور پرروک دیا۔ جس کی وجہ سے سنکیانگ میں روئی کے کاشتکاروں اور روئی کی پروسیسنگ کرنے والے کاروباری اداروں کو بڑے معاشی نقصانات اٹھانا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |