مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے طیارے جیسا غبارہ اترنے پر بھارتی فوج کی دوڑیں

بھارتی پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے کر اس پر مزید تحقیقات شروع کردیں

بھارتی پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے کر اس پر مزید تحقیقات شروع کردیں

WASHINGTON:
مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے کے جہاز کی شکل کا غبارہ ملنے پر بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

جاسوس کبوتر کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے کے بعد بھارت کی ایک اور بد حواسی سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے اور سبز رنگ کے ساتھ چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ' پاکستانی جاسوس کبوتر' پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

یہ غبارہ ہیرانگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں سے ملا جس پر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے اس میں جاسوسی کے آلات ڈھونڈنے شروع کردیے۔ بھارتی پولیس نے اب اس غبارے کو تحویل میں لے کر اس پر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔




اس سے قبل بھارتی سیکیورٹی فورس سرحد پر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں۔ قابض بھارتی فوج جھنجھلاہٹ اور بدحواسی میں ایسے بے سر و پا الزامات لگاتی ہے جس سے پوری دنیا میں ان کا خود مذاق بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کا سرحد پر پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ

2015 میں بھی پٹھان کوٹ کے علاقے سے 'کبوتر' کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دے دیا گیا تھا۔ اس خود ساختہ جرم کی پاداش میں کبوتر کے پر بھی کاٹ دیئے گئے تھے۔

سب سے مضحکہ خیز صورت حال اس وقت سامنے آئی تھی جب 2017 میں بھارتی پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد ایک کبوتر کو حراست میں لے لیا تھا اور اس پر بھی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم سرحدی محافظوں کی نااہلی سے در انداز کبوتر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
Load Next Story