پی سی بی کا بنگلا دیش کی خراب سیاسی صورتحال پرایشیا کپ میں شرکت پر خدشات کا اظہار

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو تحفظات پر مبنی خط لکھ دیا، وفد 20 جنوری کو بنگلا دیش کا دورہ کرے گا


ویب ڈیسک January 07, 2014
بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی کے باعث تحفظات ہیں، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،خط کا متن۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

ایشیا کپ میں شرکت کےحوالےسے سیکیورٹی خدشات پر پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔


پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اشرف الحق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی کے باعث تحفظات ہیں، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، موجودہ حالات میں پی سی بی کا ایک نمائندہ بھی آئی سی سی کے سیکیورٹی وفد میں شامل ہوگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفد 20 جنوری کو بنگلا دیش کا دورہ کرے گا جس کی رپورٹ کا جائزہ لےکر حکومتی ہدایت پر ہی ٹیم بنگلا دیش بھجوائی جائے گی۔


واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 5 جنوری کو عام انتخابات کے بعد بھی سیاسی کشیدگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں