جعلی اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگیوں کے حامل سگریٹ کی کھیپ پکڑی گئی

برآمد ہونے والے کاٹنز میں 5 لاکھ سگریٹ اسٹکس کی مالیت 20لاکھ روپے ہے

غیرقانونی سگریٹ کی اس کھیپ کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا، ذرائع۔ فوٹو:ایکسپریس

ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن انفورسمنٹ نے کراچی منتقل کی جانے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی غیرقانونی سگریٹ پکڑ لی۔

ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن انفورسمنٹ کراچی نے موصولہ ایک خفیہ اطلاع پر نان ڈیوٹی وٹیکس پیڈ غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کراچی شہید ملت روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے جعلی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگیوں کے حامل سگریٹ کے 50 کاٹنز برآمد کرلیے ہیں۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کی اس کھیپ کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا، برآمد ہونے والے کاٹنز میں 5 لاکھ سگریٹ اسٹکس کی مالیت 20لاکھ روپے ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جاری ہے۔

ڈائریکٹر آئی اینڈآئی انفورسمنٹ عاصم افتخار نے بتایا کہ جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانہ کو ایف ای ڈی کی مد میں اربوں روپے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ملک میں منظم گروہ جعلی سگریٹس سپلائی کرکےکسٹم، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں اربوں کا ریونیو چوری کررہا ہے۔ جعلی اور ڈیوٹی ان پیڈ سگریٹس کےخلاف مؤثر آپریشن جاری رہےگا۔
Load Next Story