حکومت کا کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ

کے الیکٹرک صارفین کے لئے 6 ماہ کے ٹیرف میں اضافہ اور 5 ماہ کیلئے کمی کی گئی ہے

کے الیکٹرک 6 ماہ میں صارفین سے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے، اور پاور ڈویژن نے 11 ماہ کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے 6 ماہ کے ٹیرف میں اضافہ اور 5 ماہ کیلئے کمی کی گئی ہے، کے الیکٹرک 6 ماہ میں صارفین سے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی، اور 5 ماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے. ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019 سے مئی 2020 تک کیلئے کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق مارچ 2021 سے مئی 2021 تک ہو گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوں گے۔
Load Next Story