گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ کرکٹر بننا چاہتا تھا عاطف اسلم
والدین چاہتے تھے کہ میں پڑھائی مکمل کروں اسی وجہ سے کرکٹ کھیلنا چھوڑدیا، گلوکار
معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔
ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں اتھیلیٹ تھا اور کرکٹر بننا چاہتا تھا تاہم والدین چاہتے تھے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کروں، والدین کو لگا کہ شاید کرکٹ کھیلنا صرف میرا مشغلہ ہے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ میں کتنا اچھا کھلاڑی تھا۔
گلوکار نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے میری پڑھائی متاثر ہورہی تھی، میں ایک اچھا بولر تھا اور میری توجہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے پر تھی تاہم والدین کی وجہ سے کرکٹ چھوڑدی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ایک دم خاموش اور اکیلا ہوگیا تھا لیکن ایک دن میں نے نصرت فتح علی خان کو سنا اور پھر میں نے پیچھے نہیں دیکھا۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ گلوکاری سے متعلق میں نے اپنے والدین کو نہیں بتایا، میرا پہلا گانا 'عادت' ریلیز ہونے کے 3 سال بعد پڑوسی میرے گھر آیا اور والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کی زبردست آواز ہے اور بہت اچھا گانا گایا ہے جس پر والد نے خاص ردعمل نہیں دیا، شروع میں انہیں میرا گانا اچھا نہیں لگا تاہم جب لوگوں نے تعریف کی تو انہیں بھی میری گائیکی اچھی لگنے لگی۔