ن لیگی رکن اسمبلی کے دفتر میں ڈاکے کی واردات

پانچ نامعلوم افراد نے اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیٹی کی واردات کی، مرزا محمد جاوید


ویب ڈیسک March 10, 2021
رکن پنجاب اسمبلی کے دفتر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی(فوٹو، فائل)

BEIJING: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید کے دفتر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے ہے کہ ان کے دفترمرزا اسٹیٹ ایجنسی پر پانچ سے زائد ڈکیتیوں نے واردات کی۔

مرزا جاوید نے بتایا کہ نامعلوم ڈکیت دفتر سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے۔ پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دے دی گئی ہے تاہم رائے ونڈ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں