پاکستان میں بھارت کی کورونا ویکسین استعمال ہو گی اسد عمر نے تصدیق کردی

بھارت سے ویکسین منگوانے کے حوالے سے معاملہ گزشتہ برس ہی طے پاگیا تھا ، وفاقی وزیر


Staff Reporter March 10, 2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے مطابق عالمی تنظیم گاوی کے ذریعے بھارت سے ویکسین حاصل کی جائے گی(فوٹو، فائل)

SYDNEY: پاکستان نے چین و برطانیہ کے بعد بھارت سے بھی ویکسین منگوانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق غریب ممالک میں ویکسین کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم گاوی ویکسین الائنس کے ذریعے گزشتہ سال جولائی میں بھارت سے بھی ویکسین منگوانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس ضمن میں دسمبر 2020 میں بھارت سے ویکسین منگوانے کے حوالے سے معاملہ طے پاگیا تھا۔

اس حوالے سے تیاریا مکمل ہونے کے بعد 17 مارچ کو بھارت سے ویکسین منگوانے کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ کروڑ خوراکیں منگوائی جائیں گی۔جبکہ رواں سال جولائی سے دسمبر تک باقی 3 کروڑ خوراکیں بھی بھارت سے منگوائی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے گاوی کے ذریعے ویکسین منگوانے کا معاہدہ گزشتہ سال طے پاگیا تھا۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں