اسلام آباد میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری کا بیٹا زخمی
ضرار بخاری دوستوں کے مابین تنازع کا تصفیہ کروانے کے لیے جرگے میں شامل تھے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا
وفاقی دارالحکومت کے پوش رہائشی علاقے سیکٹر ای سیون میں ہوے والے جرگے میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چئیرمین سینٹ سیدنیرحسین بخاری کے بیٹے ضرار بخاری سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل گاڑیوں کی کراسنگ پرہونے والے معمولی تنازع کونمٹانے کے لیے تھانہ کوہسارکے علاقے مکان نمبر 164 گلی نمبر 15 سیکٹر E 7 میں سابق چییرمین سینٹ نئیربخاری کابیٹاضراربخاری اپنے دوستوں میں تصفیہ کروارہاتھاکہ اچانک تلخ کلامی پربات بڑھ گئی اور معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا۔
فائرنگ کے نتیجے میں سیدنیر بخاری کا بیٹا ضراربخاری ، ملک متین ولد ملک مبین جس کے گھر جرگہ ہورہا تھااور زازل صفدر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملک متین کو پولی کلینک سے شفاہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ نیر بخاری کے بیٹے کوپہلے یہاں سے پمز بھجوای گیا اور بعدازاں قائداعظم ہاسپٹل منتقل کردیاگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔پولیس نے موقع سے ایک نائن ایم ایم پسٹل 9زندہ راؤنڈ اور 3 خول قبضہ میں لئے ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ کوہسار انسپکٹر شاہد زمان نے ایکسپریس کے رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ چندیوم قبل گاڑی کواوورٹیک کرنے پران کا تنازع ہواتھا لیکن جس فریق سے تنازع ہوا وہ وقوعہ کے وقت جرگہ میں موجود نہیں تھا تاہم موقع کی شہادتیں اکٹھی کرلی گئی ہیں جبکہ وقوعہ کا مقدمہ بھی درج کیاجارہاہے۔