ماں کے خلاف تین سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ درج

بچے کے والد فاران کا مؤقف ہے کہ بیوی اور سسرالیوں نے بچے کو زہر دے کر قتل کیا


ویب ڈیسک March 11, 2021
باپ کا مؤقف ہے کہ اس کی بیوی اور سسرال والوں نے اس کے بچے کو زہر دیا۔(فوٹو، فائل)

تین سالہ بچے کے قتل مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تین سالہ عمار کی ہلاکت گذشتہ روز ہوئی تھی۔ بچے کے والد فاران کا مؤقف ہے کہ بیوی اور سسرالیوں نے بچے کو زہر دے کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں ڈیڑھ سال سے علیحدگی چل رہی تھی اور بچے ماں کی تحویل میں تھے۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم کراکے لاش باپ کے حوالے کردی گئی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے پر حقائق واضح ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔