آرمی چیف کا دورۂ بحرین افغانستان میں قیام امن کے مذاکرات میں شرکت

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے اعلیٰ سیکیورٹی اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 11, 2021
آرمی چیف نے بحرین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی۔(فوٹو، آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی مذاکرات میں شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسی الخلیفہ اور بحرین کے سیکیورٹی ایڈوائزر میجر جنرل شیخ نصیر بن حماد الخلیفہ سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو باہمی سیکیورٹی تعاون بالخصوص تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعدازاں افغان صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھی شرکت کی جس کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت، بارڈر سکیورٹی کی صورتحال اور فروغ امن کیلئے کیے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |