کووڈ ویکسین کی افادیت جانچنے کیلیے نئے کلینکل ٹیسٹ شروع

معلوم کیا جاسکے گا کہ ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں قوت مدافعت میں کتنا اضافہ ہوا۔

ویکسین سے بنی اینٹی باڈیز کی مقدار معلوم ہوسکے گی، لیبارٹریوں نے کام شروع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

کووڈ ویکسین کی افادیت جانچنے کیلیے نئے کلینکل ٹیسٹ شروع کردیے گئے۔

پاکستان میں پہلی بارایک ایسے ٹیسٹ کے کلینکل ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں جس سے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ کووڈ ویکسین لگوانے کے بعد انسانی جسم میں قوت مدافعت میں کتنا اضافہ ہوا۔


اس ٹیسٹ کا نام(Quantitative Neutralizing Antibodies Test against COVID Virus) ہے،کراچی میں اس ٹیسٹ کومتعارف کرانے کے لیے بعض نجی لیبارٹریوں نے کام شروع کردیا ہے جس کے نتائج آئندہ چند روز میں جاری کردیے جائیں گے اور ان نتائج سے حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس ٹیسٹ کی مدد سے انسانی جسم میں نہ صرف کووڈ 19 کے خلاف پائی جانے والی اینٹی باڈیزکی مقدار معلوم کی جاسکے گی بلکہ یہ بھی معلوم کیا جاسکے گا کہ لگوائی جانے والی کووڈ ویکسین نے انسانی جسم میں کتنی مقدارمیں اینٹی باڈیز بنائی ہیں۔

اس ٹیسٹ کے ذریعے ویکسین کی افادیت کا بھی پتا چلایا جاسکے گا۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے انسانی جسم میں کووڈ وائرس کے خلاف جسم کے تحفظ کا بھی معلوم کیا جاسکے گا۔ یہ ٹیسٹ خون کے ذریعے کیا جاتا ہے،الائیزا(Alisa) اورسی ایل آئی اے (CLIA) تیکنیک کے ذریعے کیاجائے گا، یہ ٹیسٹ کووڈ ویکسین لگوانے کے 6 ہفتے بعدکیاجاتا ہے۔
Load Next Story