شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے شہری غیر محفوظ

گلشن اقبال میں ڈکیت40سکینڈکے دوران شہری سے موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، وڈیووائرل

شادمان ٹائون سیکٹر 14بی میں ڈاکوئوں نے گاڑی کی تلاشی لی،شہری سے موبائل فون اورنقدی لوٹ کرفرارہو گئے۔ فوٹو: فائل

شہرقائد میں ڈکیت بے لگام ہوگئے، دن دہاڑے شہریوں کوموبائل فون، نقدی اورموٹر سائیکل سے محروم کرنے لگے۔

گلشن اقبال میں 3موٹر سائیکلوں پرسوار4 ڈاکوئوں نے شہری سے موٹرسائیکل چھین لی، واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،وڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے شہری کوروکا اور 40 سیکنڈ میں شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔


گلشن معمار میں مسجد میں چوری کی واردت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی جس میں دو چوروں کو مسجد سے پانی کی موٹر چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

شادمان ٹائون سیکٹر 14 بی ایک گلی میں شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پرسوار 2 ڈاکوشہری سے با آسانی لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ،ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر گاڑی کی تلاشی بھی لی اور شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرارہو گئے۔
Load Next Story