مقبوضہ کشمیر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بیوی ساس اور سسر ہلاک

فائرنگ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک March 11, 2021
فائرنگ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ جموں کشمیر میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے اہلکار نے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد بھی زخمی ہوگئے، اہلکار کی شناخت راجندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جو جموں کے علاقے میں سیکیورٹی ونگ میں تعینات تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجندر کمار پروموشن کی خوشی میں مٹھائی لیکر سسرال پہنچا اور تھوڑی ہی دیر بعد سسرال والوں پر فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فائرنگ گھریلو جھگڑے کے باعث کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |