نیتن یاہو دورہ یو اے ای کے دوران سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی پہنچ رہے ہیں


ویب ڈیسک March 11, 2021
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی پہنچ رہے ہیں

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی دورہ عرب امارات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم امارات کے پہلے دورے پرآج ابوظہبی پہنچیں گے

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے سے ابوظہبی میں ملاقات کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط بھی جاری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی میڈیا کا وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا وزیراعظم نیتن یاہو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ غیر اعلانیہ طور پر سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تاہم سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔