پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاریاںحمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں تفویض

لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لئے پارٹی رہنماؤں سے ایک ہفتے میں تجاویز بھی طلب


ویب ڈیسک March 11, 2021
حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے کریں گے، پارٹی ذرائع فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کے رہنماؤں سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے بھی کریں گے، اس دوران حمزہ شہباز ورکرز کنونشن اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، حمزہ شہباز پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں