انڈسٹری میں کچھ لوگ ذاتی وجوہات کی بناء پرمیری فلمز پسند نہیں کرتے شاہ رخ خان

انڈسٹری سے باہر ایسے کروڑوں افراد ہیں جنہیں میری فلموں سے محبت ہے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک March 11, 2021
انڈسٹری سے باہر ایسے کروڑوں افراد ہیں جنہیں میری فلموں سے محبت ہے، شاہ رخ خان۔ فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب لوگ میری فلمز پر تنقید کرتے ہیں تو مجھے بالکل برا نہیں لگتا لیکن اگر معاملات ذاتیات تک پہنچ جائیں تو یہ مجھے پسند نہیں، میں جانتا ہوں انڈسٹری میں ایسے 50 افراد ہیں جو ذاتی وجوہات کی بنا پر میری فلمیں پسند نہیں کرتے تاہم انڈسٹری سے باہر ایسے کروڑوں افراد ہیں جنہیں میری فلموں سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2018 میں فلم 'زیرو' میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئے تھے جب کہ آج کل اداکار اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال 2022 میں ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔