جب جیکی چن عامر خان کے ترجمان بن گئے

ہالی ووڈ اداکار جیکی چن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی، عامر خان


ویب ڈیسک March 11, 2021
ہالی ووڈ اداکار جیکی چن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی، عامر خان

بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ چین میں میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس پر جیکی چن نے میری مدد کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں جب عامر خان فلم 'پی کے' کی پروموشن کے لیے گئے تو وہاں ہالی ووڈ اسٹار جیکی چن سے ملاقات ہوئی جس کو عامر خان نے انتہائی یادگار ملاقات قرار دیا۔

ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ چین میں ایک تقریب میں جیکی چن سے ملاقات بہت خوشگوار اور زبردست رہی، ملاقات کی انتہائی دلچسپ بات یہ تھی کہ میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس کے بعد جیکی چن خود میرے ترجمان بن گئے اور تمام افراد کی باتیں مجھے ترجمہ کرکے سمجھائیں۔

عامر خان نے کہا کہ جیکی چن نے مجھے کھانے پر بھی مدعو کیا جہاں ہم دونوں نے بڑی اچھی شام ایک ساتھ گزاری اور اپنی فلمز کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔