ہمارے سینیٹرز سے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں مریم نواز

ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک March 11, 2021
ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)) ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالیں کی جارہی ہیں، اور کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔



مریم نواز نے نجی چینل کا ٹکر بھی اپنی پوسٹ میں لگارکھا ہے جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب جمعے کو عمل میں آئے گا، عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے۔ پی ڈی ایم نے چیرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |