بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا موقع ہے


Sports Reporter March 11, 2021
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی 26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرایا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان ٹی ٹوینٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز اسکور کر چکے ہیں، اور جمعہ کو شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا، انہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں