وزیراعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا


ویب ڈیسک March 11, 2021
تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں مرزا آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ مرزا محمد آفریدی سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار

ظہرانے میں عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے تمام سینیٹرز کو پنجاب ہاؤس کے عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ عشائیے کے بعد تمام نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین ایم کیو ایم سے ہونا چاہیے، تاہم ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔