حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے لاہور ہائیکورٹ

حکومت کو حفیظ شیخ کے سوا کوئی نہیں ملا، لگتا ہے کام ختم ہونے پر وہ بیگ اٹھاکر روانہ ہوجائیں گے، لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک March 11, 2021
وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں کا ریکارڈ طلب

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ جمہوریت کا لفظ لکھ دینے سے ملک میں جمہوریت نہیں آجاتی، بڑی بڑی باتیں کرنے سے ملک جمہوری نہیں ہوجاتا، عبدالحفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟، کیا ہارنے کے بعد انہیں کسی عوامی عہدہ پر رہنا چاہیے، بتائیں انہوں نے کتنا انکم ٹیکس دیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: آئین اجازت دیتا ہے چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں، حفیظ شیخ

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کیا عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان میں پراپرٹی ہے ؟، لگتا ہے کام ختم ہونے پر عبدالحفیظ شیخ بیگ اٹھاکر روانہ ہوجائیں گے، جمہوری ملکوں میں لوگ ہارنے کے بعد خود مستعفی ہوجاتے ہیں، کیا عبدالحفیظ شیخ کے علاوہ 22 کروڑ عوام میں کوئی اور حکومت کو نہیں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔