امیتابھ بچن اورعمران ہاشمی کی فلم کا ٹیزر جاری

فلم ’ چہرہ ‘ اگلے ماہ 9 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک March 11, 2021
فلم ’ چہرہ ‘ اگلے ماہ 9 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم 'چہرے' کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناانصافی کی داستاں پر مبنی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ' چہرے ' کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں امیتابھ کے ہمراہ عمران ہاشمی ناانصافی کے شکار لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرتے ہیں۔

عمران ہاشمی نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ لوگ چہروں کے کھیل کے لئے تیار ہیں؟ کیوں کہ اس عدالت میں کھیل کی شروعات ہو چکی ہے۔



فلم 'چہرے' کے جاری کردہ ٹیزر میں اداکار انوکپور اور عمران ہاشمی کے ڈائیلاگ شامل ہیں جوکہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافی کی روداد بیان کرتے ہیں جب کہ ٹیزر کے آخر میں امیتابھ بچن بھی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ 'تمھاری عدالتوں میں انصاف نہیں فیصلے ہوتے ہیں۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CMMI0S-Bgg3/"]

دوسری جانب امیتابھ بچن نے بھی کچھ روز قبل فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں وہ عمران ہاشمی سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ چند چہرے، ہزاروں راز، ہر چہرہ کچھ کہتا ہے اور بہت کچھ کہتا ہے اور بہت کچھ چھپاتا ہے۔

واضح رہے کہ رومی جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'چہرہ' ابتدائی طور پر گزشتہ سال 30 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے فلم اب اگلے ماہ 9 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔