کراچی میں دو خواتین نے فلیٹ سے شیرخوار بچی کو اغوا کرلیا
بچی کی عمر 12 روز ہے، والدہ سورہی تھیں آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی، کیمرہ فوٹیج میں دو خواتین بچی کو لے جاتے ہوئے ملیں
الفلاح گولڈن ٹاؤن میں واقع فلیٹ سے دو نامعلوم خواتین نے 12 روز کی شیر خوار بچی کو اغوا کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق الفلاح تھانے کے علاقے گولڈن ٹاؤن میں واقع تربیلا ہاؤس نامی رہائشی عمارت کے دوسرے فلور پر واقع فلیٹ سے 12 روز کی شیر خوار بچی کو دو نامعلوم خواتین اغوا کرکے فرار ہوگئیں۔
ایس ایچ او الفلاح راشد الرحمن نے بتایا کہ واردات بدھ کی شام ہوئی، بچی کی والدہ گھر میں دوائی کھا کرسوگئی تھیں اور ان کی نند کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں جب وہ واپس آئیں تو بچی موجود نہیں تھی، نند نے بھابھی سے بچی کے بارے میں پوچھا تو انہیں کوئی خبر نہیں تھی جس پر انہوں نے بچی کے والد وقار کو آگاہ کیا جو کہ نرسری کے قریب الیکٹریشن کا کام کرتے ہیں۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ والد نے گھر کے قریب دودھ کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس کی بیٹی کو دو نامعلوم برقع پوش خواتین لے کر جارہی تھیں جس پر وقار نے بدھ کی شب الفلاح تھانے میں اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ اس بچی سمیت وقار کے چار بچے ہیں، اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، پولیس کسی بھی صورت اس کی بچی کو بازیاب کرائے اور اغوا میں ملوث خواتین کوسخت سزا دلائی جائے گی۔