پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کردیا

ٹک ٹاک تک رسائی بلاک کرنے کی ہدایات پشاور ہائیکورٹ کے کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئیں


Staff Reporter March 11, 2021
پی ٹی اے نے پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر اعلامیہ جاری کیا(فوٹو، فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )نے سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ٹک ٹاک بند کرنے کی ہدایات جاری کردی.

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر ٹک ٹاک تک رسائی بلاک کردی جائے۔ فوری طور پر ٹک ٹاک تک رسائی بلاک کرنے کی ہدایات پشاور ہائیکورٹ کے کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصررشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں