عارضی قرنطینہ کے بعد عالیہ بھٹ کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

ڈاکٹرز کے مشورے سے دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، عالیہ بھٹ کی پوسٹ

عالیہ بھٹ نے شوٹنگ کا آغاز کردیا

ISLAMABAD:
رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا '' میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرویا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے میں نے کچھ وقت کے لیے خود کو قرنطینہ کیا تھا اور اب ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد دوبارہ سے کام کا آغاز کردیا ہے''۔


اداکارہ نے دعاؤں اور نیک تمنائیں بھیجنے کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کے پیغامات پڑھتی رہی، میری فکر کرنے کے لیے بے حد شکریہ، میں اب اپنا بہت خیال رکھ رہی ہوں اور آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی محفوظ رہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''گنگو بائی کاٹیاواڑی' کی شوٹنگ مکمل کی تھی جس کے بعد فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

واضح رہے عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔
Load Next Story