چین میں تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس کا اختتام پذیر

اجلاس میں چین کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے اور 2035 تک طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی


ویب ڈیسک March 11, 2021
اجلاس میں چین کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے اور 2035 تک طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس آج 11 مارچ 2021 کی سہ پہر بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا۔ صدر شی جن پھنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اجلاس میں چین کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے اور 2035 تک طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

14 ویں پنج سالہ منصوبے میں آئندہ پانچ برس کے دوران چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ متوقع اضافے کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا، تاہم شرح نمو کے ایک معقول حد میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ منصوبے میں جدت طرازی (انوویشن) کے فروغ، غیر ملکی سرمائے کے استعمال، مشترکہ خوشحالی اور دیہی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اجلاس میں رائے شماری کے بعد، چین کے اعلیٰ ترین ریاستی بااختیار ادارے نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ منظور کیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں چیف ایگزیکٹیو اور قانون ساز کونسل کے انتخاب کا طریقہ شامل ہے۔ یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے سیاسی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں ''محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں ہانگ کانگ کی حکمرانی'' کا اصول مکمل طور پر نافذ کیا جائےگا؛ اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ہانگ کانگ کی حکمرانی کی طاقت محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں ہو جبکہ ہانگ کانگ میں خوشحالی اور طویل مدتی استحکام قائم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں