کراچی میں شیر خوار بچی کے اغوا کا ڈراپ سین

بچی کو لے جانے والی اس کی خالہ نکلی جسے چپکے سے خود اس کی ماں نے حوالے کیا تھا


Staff Reporter March 12, 2021
بچی کو لے جانے والی اس کی خالہ نکلی جسے چپکے سے خود اس کی ماں نے حوالے کیا تھا (فوٹو: سی سی ٹی فوٹیج اسکرین گریب)

الفلاح سے شیر خوار بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، بچی کو لے جانے والی اس کی خالہ نکلی، بچی کو خود اس کی ماں نے خالہ کے حوالے کیا تھا۔

ایس ایچ او الفلاح راشد الرحمٰن بتایا کہ بچی کے والد وقار علی نے 10 مارچ کو اپنی شیر خوار بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد فلیٹ سے میری بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے بعدازں پولیس نے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی تو دو خواتین کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ مزید کیمروں کو تلاش کرتے ہوئے ان کی فوٹیجز کی مدد سے پولیس شاہ فیصل کالونی 3 نمبر پہنچ تو انکشاف ہوا کہ گلی میں رہنے والی صائمہ نامی خاتون جو کہ بچی کی خالہ ہے اس کے قبضے سے شیر خوار بچی کو بازیاب کرالیا جبکہ فوٹیج میں دکھائی دینے والی دوسری خاتون انعم اس کی کزن تھی۔

یہ پڑھیں : کراچی میں دو خواتین نے فلیٹ سے شیرخوار بچی کو اغوا کرلیا

 

پولیس جب خاتون کو حراست میں لے کر تھانے لائی تو مغویہ بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ اس نے مالی حالات کی وجہ سے اپنی شیر خوار بیٹی کو بہن کے حوالے کردیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد بچی کے والد نے بھی تحریری طور مزید قانونی کارروائی سے گریز کیا جس کے بعد پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر حراست خاتون کو رہا کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں