ن لیگی ایم پی اے وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مسلسل چوتھی بارایم پی اے منتخب ہوئے،اسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ


Monitoring Desk March 12, 2021
مسلسل چوتھی بارایم پی اے منتخب ہوئے،اسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

وارث کلوکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں روڈہ تھل میں اداکی جائیگی۔


ایک پارٹی رہنمانے بتایا کہ وارث کلومسلسل چوتھی بارایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں