ملک میں مزید 2 ہزار 701 افراد کورونا وبا کا شکار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بازی ہارگئے


ویب ڈیسک March 12, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جارہ کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بزی ہارگئے جب کہ 2 ہزار 701 افراد وبا کا شکار ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 430 جب کہ مجموعی کیسزکی تعداد 6 لاکھ 198 ہوگئی۔ ملک بھرمیں کورونا کے 5 لاکھ 68 ہزار65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |