صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑا بن گیا توخفیہ کیمروں والے مستری لے آئے مریم نواز      

آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک March 12, 2021
عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، مگراب حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ ایجنسیوں سے فون کروا کر، گن پوائنٹ پرووٹ لینے سے بھی بات نہیں بنی اور کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکرہے خفیہ کیمروں کا نہیں، سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑابن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف

مریم نوازنے کہا کہ پارلیمنٹ اوراپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکار کے بعد، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے، سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑگئی! نا اُگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے اہم اجلاس کے دوران ایوان کے اندرخفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں