پولیس افسران کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا خطرناک ٹارگٹ کلرگرفتار

ملزم ایس پی جیل امان اللہ، 2 ڈی ایس پیز، ایک ایس ایچ او سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

ملزم اور اس کے ساتھی ایس پی جیل امان اللہ ، 2 ڈی ایس پیز ، ایک ایس ایچ او سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

SAPPORO, JAPAN:
سی ٹی ڈی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم اور اس کے ساتھی ایس پی جیل امان اللہ، 2 ڈی ایس پیز، ایک ایس ایچ او سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس کو مصدقہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کا خطرناک ٹارگٹ کلر کراچی کے علاقے میٹھادر میں موجود ہے، سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم خواجہ فیصل کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی۔


سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق ملزم نے پریڈی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر ایس پی جیل امان اللہ کی گاڑی پر حملہ کرکے انھیں شہید کردیا تھا، جب کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمران میٹھادر کے علاقے میں فائرنگ کرکے ڈی ایس پی رحیم بنگش کو قتل کیا تھا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت ایم اے جناح روڈ پر ڈی ایس پی جمشید کوارٹر نواز رانجھا اور نیو پریڈی اسٹریٹ پر ایس ایچ او بریگیڈ ناصر الحسن کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رسالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے اپنے مخالف گروپ کے 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا، ملزم کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا ملزم سے برآمد اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ، ملزم گزشتہ 12 سالوں سے مفرور تھا۔
Load Next Story