اسلام آباد رمشا کواڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

واضح رہے کہ رمشا مسیح پر قرآن پاک کے اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ قائم کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ رمشا مسیح پر قرآن پاک کے اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ قائم کیاگیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتاررمشا مسیح کوآج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

رمشا مسیح کو سخت حفاظتی انتظامات میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا جہاں سے اسے سیکورٹی خدشات کے باعث نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ رمشا کے گھر والے پہلے ہی سیکورٹی خدشات کے باعث نامعلوم مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔


عدالت نے گزشتہ روز رمشا مسیح کی 5،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا آج ان مچلکوں کوجمع کرانے کےبعد رمشا کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رمشا مسیح پر قرآن پاک کے اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ قائم کیاگیا تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story