کیمرےبرآمد ہونا ثبوت ہےسیکیورٹی ادارےالیکشن کی نگرانی کررہے ہیں شاہد خاقان
ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں لیکن حالات سب کے سامنے ہیں، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیمرے برآمد ہونے کے بعد ثبوت مل گئے سکیورٹی ادارے الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو رہا ہے لیکن آج کیفیت یہ ہے کہ پولنگ بوتھ سے 6 کیمرے برآمد ہوئے ہیں، اب ثبوت مل گئے ہیں سکیورٹی ادارے الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ صادق سنجرانی آج صبح 5 بجے ایوان سے واپس گئے، وزیراعظم اور موجودہ سینٹ کے چیئرمین اس میں ملوث ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آرٹیکل 226 کہتا ہے کہ سینٹ کا الیکشن خفیہ ہوگا، ابھی 6 کیمرے پکڑے گئے، پتا نہیں وہاں کیا کیا چیزیں ہوں گی، ملک کے سینٹ کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں لیکن حالات سب کے سامنے ہیں، ملک کی بدنصیبی ہے کہ ہم زبان سے کچھ اور کہتے لیکن اصل میں کچھ اور ہیں۔