بھارتی اداکار منوج واجپائی بھی کورونا کا شکار

امیتابھ بچن، رنبیر کپور، ورون دھون اور سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک March 12, 2021
امیتابھ بچن، رنبیر کپور، ورون دھون اور سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں

بھارت کے نامور اداکار منوج واجپائی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار منوج واجپائی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ان کی تمام فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق منوج واجپائی ان دنوں فلمساز رونی سکریووالا کی فلم ''ڈسپیچ'' میں مصروف تھے جس کی شوٹنگ لندن، نئی دلی اور ممبئی میں ہونی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ ہدایت کار کانو بہل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث روک دی گئی تھی اور فلم کے سیٹ پر ساتھ ہونے کی وجہ سے اداکار منوج واجپائی نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن کی پوری فیملی کورونا سے متاثر ہوچکی ہے جب کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے بالی ووڈ کے دیگر نامور اداکاروں میں رنبیر کپور، ارجن کپور، ملائکہ اروڑا، ورون دھون اور کریتی سینن شامل ہیں۔

فلم 'گینگ آف واسی پور'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے منوج واجپائی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ان کی کامیاب ویب سیریز ''فیملی مین ٹو'' جس کے دوسرے سیزن کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے، پہلے فروری میں ریلیز ہونا تھا تاہم وہ اب اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں