اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’’طوفان‘‘ کا ٹریلر جاری

اداکار فرحان اختر اور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں


ویب ڈیسک March 12, 2021
اداکار فرحان اختر اور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں

بالی ووڈ ہدایت کار واداکار فرحان اختر کی نئی فلم 'طوفان' ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے صاحبزداے فرحان اختر کی نئی فلم '' طوفان'' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔



ہدایت کار واداکار فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا '' مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔

[ytembed videoid="2RJqgz7WHTg"]

واضح رہے راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''طوفان'' فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے جو 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ''بھاگ ملکھا بھاگ'' جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔