تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ سونا گھٹ کر 104450 روپے اور 10 گرام سونا 89550 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک March 12, 2021
عالمی مارکیٹ میں سونا 30ڈالر کی کمی سے 1704ڈالر فی اونس ہوگیا، صرافہ مارکیٹ ایوسی ایشن۔ (فوٹو، فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 1704 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2250 روپے اور 1928 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر 1340 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے روپے گھٹ کر 1148 روپے 83 پیسے ہوگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔