ڈی این اے ٹیسٹ کروانے پر ٹک ٹاکر کے 30 بہن بھائی نکل آئے

ڈی این اے ٹیسٹ کروانے سے قبل میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا


ویب ڈیسک March 12, 2021
ٹک ٹاکر کے والد اسپرم ڈونر تھے، فوٹو : ویڈیو گریب

امریکا میں ایک ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ میں والدین کی اکلوتی اولاد تھا تاہم جب میں نے اپنا ڈی این اے کرایا تو دنیا بھر میں میرے 30 بہن بھائی نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلانٹا کے 26 سالہ ٹک ٹاکر اینڈے نبیل نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ میں چند روز قبل سویا تھا تو اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا اور اب مجھے پتہ چلا کہ دنیا بھر میں میرے 30 بہن بھائی ہے جو میرے والد کے ساتھ میکسیکو میں پارٹی کررہے ہیں۔

اینڈے نبیل نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کیا تو انہوں نے حیرت کا اظہار نہیں کیا۔ اینڈے کے والد نے بتایا کہ وہ اسپرم ڈونر تھے۔

اینڈے نبیل نے اپنی خفیہ فیملی سے متعلق انکشاف ایک ٹک ٹاکر کی ویڈیو کے جواب میں کیا جس میں ٹک ٹاکر نے لوگوں سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنی فیملی کے بارے میں کوئی راز بتانا چاہتے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 13 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور 2 لاکھ 35 ہزار نے لائیک اور کمنٹس کیئے گئے۔

زیادہ تر صارفین نے اینڈے کو یہ حقیقیت تسلیم کرنے اور میکسیکو میں والد کے ساتھ بہن بھائیوں کی پارٹی میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |