سعودی کمپنی چاول وگوشت کے شعبے میں سرمایہ لگائے گی

سعودی ایگریکلچرل اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی اورپنجاب ایگریکلچراینڈمیٹ کمپنی کے درمیان مذاکرات


Commerce Reporter January 08, 2014
گوشت وچاول کے برآمد کنندگان سے سعودی زرعی ولائیو اسٹاک کمپنی کی بات چیت۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے جانوروں کے گوشت کی سعودی عرب برآمد کے حوالے سے سعودی ایگریکلچرل اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی اورپنجاب ایگریکلچراینڈمیٹ کمپنی(پیمکو)کے مابین مذاکرات ہوئے۔

پیمکو کے قائم مقام سی ای او ممتاز خان منہیس نے سعودی وفد کو بریفنگ دی۔ دریںاثنا پنجاب بورڈ اف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سعودی ایگریکلچرل اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی چاول کی سعودی عرب برآمدکے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 photo 7_zps98c5e1ad.jpg

سعودی کمپنی کے وفد کے سربراہ عبداللہ ال دوبھیکی نے اس موقع پرکہا کہ ان کی کمپنی نے پاکستان میں چاول اور ریڈمیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور پاکستان کے ساتھ دیرپا تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں