پارٹی گرل دنانیر نے بھارتی فنکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

رنویرسنگھ کو پاکستان میں ہر کوئی پسند کرتا ہے اور میں تو اس کی دیوانی ہوں، دنانیر


ویب ڈیسک March 12, 2021
رنویرسنگھ کو پاکستان میں ہر کوئی پسند کرتا ہے اور میں تو اس کی دیوانی ہوں، دنانیر

پارٹی گرل دنانیر نے انٹرویو میں بھارتی فنکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی یوٹیوبر دنانیر مبین ان دنوں شوبز فنکاروں کے ساتھ پارٹی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر انہوں نے بھارتی چینل کو پہلا انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی فنکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان فریدون شہریار کی جانب سے وائرل ویڈیو پر بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ردعمل کی ویڈیوز دکھائی گئی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CK9JmaXBEtc/"]

پہلی ویڈیو جوہی چاولہ اور اکشے کمار کی دکھائی گئی جس پر دنا نیر کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز ہی ان دونوں کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جومجھے بہت پسند آئی تھی۔ جوہی کی فلموں میں میری پسندیدہ فلم 'قیامت سے قیامت تک ہے'۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLPjf4-BXEC/"]

دنانیر نے شاہد کپور کی ویڈیو دیکھ کر انہیں لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم 'چپ کے چپ کے' میں اب تک 10 بار دیکھ چکی ہوں اور مزید 20 بار دیکھنا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اتنی بار یہ ویڈیو دیکھ کر بور ہوں گی۔



دنانیر کا رتیش دیش مکھ کی ویڈیو پر کہنا تھا کہ وہ اور جنیلیا ڈی سوزا نے دونوں بہت حسین لوگ ہیں، میں لوگوں کی ویڈیو دیکھ کر بری ہوئی ہوں جب کہ انہوں نے رنویرسنگھ کے حوالے سے کہا کہ ان کی ویڈیو دیکھ کر ابتداء میں مجھے یقین نہیں آیا، مجھے لگا کہ یہ جعلی ویڈیو ہے لیکن میں غلط تھی۔ رنویر سنگھ کو پاکستان میں ہر کوئی پسند کرتا ہے بالخصوص میں تو بہت ہی پسند کرتی ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مریم نواز بھی وائرل ہونیوالی ویڈیو کا حصہ بن گئیں

پارٹی گرم نے سدھارتھ ملہوترا کے حوالے سے کہا کہ یہاں ہر لڑکی کا سدھارتھ پر کرش ہے اور جس طرح کا کام وہ کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔