لمس کو مالی بحران سے نکالنے کیلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہےوائس چانسلر
ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے، اسپورٹس گراؤنڈ کا کام جلد شروع ہوگا،ڈاکٹر نوشاد شیخ، تقریب سے خطاب
RAWAT:
لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا ہے کہ مستقبل میں یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے 5سالہ مختلف پروجیکٹ تشکیل دینے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔
یہ بات انھوں نے یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے15تک ملازمین کو پروموشن آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین کی رہائشی کالونی کی بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، جب کہ ملازمین کو پلاٹ کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت سے درخواست کی گئی ہے، زمین ملنے کے بعد ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے۔
لمس یونیورسٹی میں اسپورٹس گرائونڈ کا کام جلد شروع کرا دیا جائے گا، ملازمین اپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دیں۔ تقریب سے رجسٹرار محمد صالح راجڑ، پروفیسر شفیع محمد جتوئی، یونین رہنمائوں قربان علی سومرو، سرور برفت، سکندر علی جونیجو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔