خواجہ سرا بن کر دعوتوں میں رقص کرنے والے کا قاتل بھائی نکلا

محمد فرمان خواجہ سراء کا روپ دھار کر ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتا تھا جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا


Numainda Express March 12, 2021
ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا . فوٹو : فائل

خواجہ سرا بن کر دعوتوں میں رقص کرنے والے کا قاتل بھائی نکلا، پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

شہر کے نواحی علاقہ میروزئی کا رہائشی 18 سالہ نوجوان محمد فرمان خواجہ سراء کا روپ دھار کر ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتا تھا جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا۔

ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید فیاض خان نے بتایا کہ یکم مارچ کی رات کو میروزئی کے علاقے میں نوجوان محمد فرمان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا جس کا مقدمہ اس کے والد وحید احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کیا گیا۔

تفتیشی ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث مقتول کے بھائی رومان ولد وحید سکنہ میروزئی کو بے نقاب کر کے حراست میں لے لیا، ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا،اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی جب کہ ایف آئی آر میں باضابطہ نامزد کر دیا گیا، ملزم کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔