میرا اسپتال میں فنکاروں کے نام پر وارڈ بنائیں گی

ارادہ نیک ہے ،کام بہتر ہورہے ہیں،اسپتال کے سلسلے میں وزیراعظم سے ملنا چاہتی ہوں،میرا


Showbiz Reporter January 08, 2014
گورنر پنجاب نے مجھے اسپتال کے لیے زمین دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ادکارہ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: معروف اداکارہ میرا نے اپنے فلاحی اسپتال میں پاکستان کے معروف فنکاروں ملکہ ترنم نورجہاں، بابرہ شریف، سنگیتا، ریما ، ریشم، زیبا بیگم اور راحت فتح علی خاں کے نام سے وارڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس بات کا اعلان انھوں نے گزشتہ روز ' کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آ ف پاکستان ' (پرنٹ میڈیا)کے اعزازمیں عشائیہ کے موقع پرکیا۔ عشائیہ میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری، جنرل سیکریٹری ٹھاکر لاہوری، شجرالدین ،ظہیرشیخ، وقار اشرف، اشفاق حسین، زین مدنی اورقیصر افتخارشامل تھے۔ اس موقع پراداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہوں اورمیں سنجیدگی سے ' شفقت کارڈیوجنرل اسپتال' کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔

 photo 2_zps6b7a97a9.jpg

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی ، جنہوں نے مجھے اسپتال کے لیے زمین دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مجھے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ایم این اے حمزہ شہباز سے مجھے بڑی اُمیدیں ہیں۔ میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کا ارادہ رکھتی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میرا ارادہ نیک ہے اوراسی لیے میرے سارے کام بہترہورہے ہیں۔اس وقت میری پوری توجہ اسپتال کی تعمیرپرہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ میں اس اسپتال میں شفافیت کے لیے کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کوبھی بورڈ آف گورنرمیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں تاکہ سب کام میڈیا کے سامنے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں