برہان انٹر چینج پر 4 کروڑ روپے مالیت کے غیرقانونی سگریٹس ضبط

خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے 60 لاکھ سگریٹس برآمد ہوئے


Irshad Ansari March 12, 2021
خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے 60 لاکھ سگریٹس برآمد ہوئے (فوٹو : فائل)

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریوینو نے برہان انٹر چینج پر 60 لاکھ غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کی ٹیم نے برہان انٹرچینج موٹر وے پر خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے غیر قانونی سگریٹس کے 600 پیکٹس (60 لاکھ سگریٹس) برآمد کرلیے جن کی مالیت 40 ملین روپے سے زائد ہے۔


انکوائری کے بعد پتا چلا ہے کہ 9.9 ملین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 2.756 ملین روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا گیا۔ سگریٹ ضبط کر کے ٹیکس ریکوری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں