برہان انٹر چینج پر 4 کروڑ روپے مالیت کے غیرقانونی سگریٹس ضبط
خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے 60 لاکھ سگریٹس برآمد ہوئے
ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریوینو نے برہان انٹر چینج پر 60 لاکھ غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیے۔
انکوائری کے بعد پتا چلا ہے کہ 9.9 ملین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 2.756 ملین روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا گیا۔ سگریٹ ضبط کر کے ٹیکس ریکوری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کی ٹیم نے برہان انٹرچینج موٹر وے پر خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے غیر قانونی سگریٹس کے 600 پیکٹس (60 لاکھ سگریٹس) برآمد کرلیے جن کی مالیت 40 ملین روپے سے زائد ہے۔
انکوائری کے بعد پتا چلا ہے کہ 9.9 ملین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 2.756 ملین روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا گیا۔ سگریٹ ضبط کر کے ٹیکس ریکوری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔