پی آئی اے طیارے میں اسد عمر کی نشست بغیر وجہ تبدیل وفاقی وزیر سخت ناراض

طیارہ مقررہ وقت سے تقریبا پون گھنٹےتاخیر سے روانہ ہوا


ویب ڈیسک March 13, 2021
طیارہ مقررہ وقت سے تقریبا پون گھنٹےتاخیر سے روانہ ہوا . فوٹو : فائل

RAWALPINDI: نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز میں اسد عمر کی سیٹ اچانک تبدیل کردی گئی جس پر وفاقی وزیر عملے سے سخت ناراض ہوگئے۔

نیو اسلام آباد انٹرنشینل ائیرپورٹ پر کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 309 کے لیے مختص طیارے میں اس وقت صورتحال تناؤ کا شکار ہوگئی جب وفاقی وزیر اسد عمر کراچی جانے کے لئے ہینڈ کیری ٹرالی بیگ کے ہمراہ طیارے میں پہنچے تو انکے لیے مختص سیٹ پر پرواز کا اسٹاف برجمان پایا گیا جب کہ وفاقی وزیر کو دوسری سیٹ کے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے برملا کہا کہ انہوں نے لیگ اسپیس والی سیٹ کا ٹکٹ خرید رکھا اور مختص سیٹ کا مطالبہ کیا تو عملہ بروقت معاملہ حل کرسکا۔

اس منظر کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں اسد عمر کو سنا جاسکتا ہے کہ پی آئی اے حکام اور مسافروں کو ٹکٹ دیکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ٹکٹ خریدا ہے کوئی فیور نہیں مانگ رہا، ایک گھنٹے سے تماشا لگا ہوا ہے۔

جس کے جواب میں پی آئی اے حکام کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ سیٹ آپ کا حق ہے، ہم آپ کو سیٹ دیں گے لیکن وفاقی وزیر طیارے کے دروازے کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

بعد ازاں اسٹاف نے وفاقی وزیر کو اسد عمر کو راضی کرکے سیٹ کا بندو بست کردیا تو طیارہ جس نے 7 بجے کراچی روانہ ہونا تھا وہ 40 منٹ سے زائد کی تاخیر سے روانہ ہوا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان سے پی آئی اے کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

https://twitter.com/Tariqmahmood76/status/1370381140012503040?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں