مسلم لیگننام نہاد قوم پرستوں کیساتھ ملکرسازش کررہی ہےالطاف حسین

ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی مل کرجمہوریت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


ویب ڈیسک September 08, 2012
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نام نہاد قوم پرستوں کے ساتھ مل کر سندھ کی وحدت کے خلاف سازش کررہی ہے۔

جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی نظام پررکھی جاتی ہے اور جو اس نظام کی مخالفت کررہا وہ دراصل جمہوریت دشمن ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں طویل مشاورت کےبعد بلدیاتی نظام کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے جو واویلا مچارکھا ہے، مسلم لیگ(ن) اس کی حمایت کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے اورچاہتی ہے کہ ملک ٹوٹ جائے لیکن ایم کیوایم مسلم لیگ(ن) کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔انہوں نےکہا کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی مل کرجمہوریت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے سرائیکی عوام اوربہاولپورکے عوام کے حقوق پرجو ڈاکہ ڈال کررکھا ہے ایم کیوایم جنوبی پنجاب اورہزارہ کے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

الطاف حسین نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے نام نہاد رہنماؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سندھ کی فکرچھوڑکراپنے صوبے کی فکرکریں اورمیں ان کویہ باورکراناچاہتا ہوں کراچی مین بسنے والے پختون اے این پی کے ساتھ نہیں ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں نے 13ستمبرکو جوہڑتا کی کال دی ہے سندھ کے عوام اپنے اتحاد سے اسے ناکام بنادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں